جدید طریقہ کار استعمال کرکے مچھلی کی پیداوار میں کئی گنا اضافہ کیا جاسکتا ہے،ثنا عروج

منگل 22 ستمبر 2020 22:05

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2020ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماہی پروری ثنا عروج نے کہا ہے کہ ماہی پروری ایک منافع بخش کاروبار ہے اور جدید طریقہ کار استعمال کرکے مچھلی کی پیداوار میں کئی گنا اضافہ کیا جاسکتا ہے، فیشریز ٹریننگ سب سنٹر، راول ٹاؤن میں کسانوں کی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیج کلچر ماہی پروری کا اہم طریقہ کار ہے جس سے کم مدت میں زیادہ نفع حاصل کر سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ سردیوں میں مچھلی کی مانگ میں اضافہ ہو جائے گا لہذا کسان اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور بھرپور منصوبہ بندی اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مچھلی کی پیداوار میں اضافہ کریں۔