اسلام آباد ہائیکورٹ اپنے فیصلے پر عملدرآ مد کرائے ‘گڈز ٹرانسپورٹرز

عدالتی آرڈر کی تعمیل نہ کرنے والوں کیخلاف فوری طور پر توہین عدالت کی کاروائی عمل میں لا ئی جائے

بدھ 23 ستمبر 2020 13:46

اسلام آباد ہائیکورٹ اپنے فیصلے پر عملدرآ مد کرائے ‘گڈز ٹرانسپورٹرز
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2020ء) آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کا مرکزی رہنما محمداویس چوہدری کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں حاجی عارف ، حاجی اظہرسراج ، چوہدری عاطف گجر ، میاں طاہر ، میاں طیب ، اور دیگر گڈر ٹرانسپورٹرز نے شرکت کی اجلاس میں جنرل سیکرٹری لاہور ڈویژن محمداظہرقادری نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی اعلی عدلیہ کے ملکی مفاد میں دیئے گئے تفصیلی فیصلے اوور لوڈنگ کا خاتمہ اور ایکسل لوڈ قانون پر سختی کے ساتھ موٹرویز کی طرح تمام قومی شاہراہوں پر مکمل عملدرآمد کروا کر قانون کی بالادستی کو قائم کیا جائے ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائیکورٹ ایکسل لوڈ قانون پر عملدرآمد کے اپنے فیصلے کو یقینی بنائے اور عدالتی آرڈر کی تعمیل نہ کرنے کے جرم میں وزیرمواصلات ، آئی جی موٹروے ، اور چیئرمین این ایچ اے ، کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کرے۔ ۔