پی پی پی اور پختونوں کا پھول اور خوشبو کا رشتہ ہے، بلاول بھٹو زر داری

پختون شاعر رحمان بابا کی تعلیمات کو اپنا کر عدم برداشت کے ماحول کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے، بیان

بدھ 23 ستمبر 2020 14:50

پی پی پی اور پختونوں کا پھول اور خوشبو کا رشتہ ہے، بلاول بھٹو زر داری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2020ء) چیئرمین بلاول بھٹو زردرای نے کہاے کہ پی پی پی اور پختونوں کا پھو ل اور خوشبو کا رشتہ ہے۔ بدھ کو پختون کلچر ڈے پر اپنے پیغام میں انہوںنے کہاکہ پختون کلچر ڈے پر پاکستان بھر کے پختونوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پی پی پی اور پختونوں کا پھول اور خوشبو کا رشتہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ صدر آصف علی زرداری نے پختونوں کو 18ویں ترمیم کے ذریعے آئینی شناخت دی۔ انہوںنے کہاکہ پختون شاعر رحمان بابا کی تعلیمات کو اپنا کر عدم برداشت کے ماحول کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پاکستان کے پختون اس ملک کے ماتھے کو جھومر ہیں۔