یورپین سٹاک مارکیٹس میںاضافہ

بدھ 23 ستمبر 2020 15:35

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) یورپین سٹاک مارکیٹس میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر اضافہ ہوا۔لندن کا ایف ٹی ایس ای 100 انڈیکس بدھ کو کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر 0.9 فیصد بڑھ کر 5879.97 پوائنٹ رہا۔

(جاری ہے)

فرینکفرٹ کا ڈی اے ایکس 30 انڈیکس 1.1 فیصد بڑھ کر 12734.97 پوائنٹ جبکہ پیرس کا سی اے سی 40 انڈیکس 1 فیصد اضافے کے ساتھ 4820.50 پوائنٹ رہا۔