احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کی تین ضمنی ریفرنس خارج کرنے کی استدعا مسترد کردی

بدھ 23 ستمبر 2020 22:53

احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کی تین ضمنی ریفرنس خارج کرنے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کی تین ضمنی ریفرنس خارج کرنے کی استدعا مسترد کردی ہے۔بدھ کو احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا اور سابق صدر کی جانب سے پارک لین، منی لانڈرنگ اور ٹھٹھہ واٹرسپلائی کے ضمنی ریفرنس خارج کرنے کی استدعا مسترد کردی۔

(جاری ہے)

سابق صدر آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے احتساب عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ نیب آرڈیننس کے تحت ضمنی ریفرنس دائر نہیں کیا جاسکتا لہٰذا ان تینوں ریفرنسز کو خارج کیا جائے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ان ریفرنسز پر ٹرائل جاری رکھا جائے گا۔ عدالت نے ریفرنسز میں آصف علی زرداری سمیت تمام ملزمان کو 28 ستمبر کو طلب کرلیا

متعلقہ عنوان :