راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے وفد کی بریگیڈیئر اعجاز قمر کیانی سے ملاقات
کینٹ کے مکینوں کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے کینٹ انتظامیہ بھرپور اقدامات کررہی ہے، صدر کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی
بدھ 23 ستمبر 2020 23:02
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بغیر نقشہ تعمیرات کو ریگولرائز کرنے کے لئے ایمنسٹی سکیم متعارف کرائی گئی ہے انہوں نے بتایاکہ کینٹ کی حدود میں 2015سے قبل 10مرلہ تک کی بغیر نقشہ غیر قانونی رہائشی عمارات کے مالکان کو 31اکتوبر تک صرف 100روپے ٹوکن جرمانہ اور واجبات کی ادائیگی کے عوض غیر قانونی عمارات کو قانونی کرنے کی سکیم کا اجراء کیاگیاہے سکیم کے تحت غیر قانونی رہائشی عمارات کے مالکان مقررہ مدت میں صرف 2500روپے نقشہ فیس کی مد میں جبکہ 100روپے جرمانہ اور دیگر مروجہ واجبات کی ادائیگی کرکے صرف 3یوم میں نقشہ منظور کرواسکتے ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ کرونا وبا کے باعث پراپرٹی ٹیکس میں بھی چھوٹ دی گئی ہے۔ جس کے تحت رہائشی پراپرٹی پر بیس فیصد کی بجائے دس فیصد اور کمرشل پر تیس فیصد کی بجائے پندرہ فیصد ٹیکس لاگو ہو گا۔اس سے پہلے صدر صبور ملک نے شہر میں تجاوزارت کے خاتمے، صدر میں پارکنگ کے مسلے کو حل کرنے، اور کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کے حوالے سے تجاویز دیںانہوں نے اہم ترقیاتی منصوبوں رنگ روڈ، عمار چوک کشادگی اور لئی ایکسپریس وے پر تاجر برادری کا فیڈبیک بھی شیئر کیا۔انہوں نے کہا کہ گلورئیس راولپنڈی کے تحت چیمبر کینٹ بورڈ کے ساتھ مل کر کام کرے گا او ر شہر کو خوبصورت بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
100اور 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کوہوگی
-
ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں
-
متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 5فیصد اضافہ ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ
-
100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی
-
ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
-
بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی
-
برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، انڈیکس 159.38 پوائنٹ کی کمی کے بعد 72601.82 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.