انفلوئنزا کی دوا’ ایویگان‘ کوو یڈ ۔19 مریضوں پر موثر ہونے کی تصدیق ہو گئی،جاپان

جمعرات 24 ستمبر 2020 12:44

انفلوئنزا کی دوا’ ایویگان‘ کوو یڈ ۔19 مریضوں پر موثر ہونے کی تصدیق ..
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2020ء) انفلوئنزا کے علاج کی دوا، ایویگان تیار کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ انسانوں پر کیے گئے تجربات میں اس دوا کے کوویڈ۔ 19 کے مریضوں پر موثر ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ دوا فٴْجی فلم ہولڈنگز گروپ آف کمپنیز میں شامل فٴْجی فلم تویاما کیمیکل نے تیار کی ہے۔

(جاری ہے)

مشاہدہ کرنے کی غرض سے یہ دوا کورونا وائرس کے اٴْن مریضوں پر آزمائی گئی جن کی علامات درمیانی نوعیت کی تھیں۔فٴْجی فلم ہولڈنگز نے بتایا ہے کہ حکومت سے کوویڈ۔ 19 کے علاج کے لیے اس دوا کے استعمال کی منظوری حاصل کرنے کی طے شدہ درخواست دینے سے قبل کوویڈ۔ 19 کے 156 مریضوں پر دوا کی طبی آزمائش کی گئی ہے، جن مریضوں کو یہ دوا دی گئی، اٴْن میں 11.9 دنوں بعد علامات میں بہتری آئی اور اٴْن میں وائرس کی جانچ کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔