پی ایم ڈی سی کی عمارت سیل ہے ،پاکستان کے کالجز کی اب عالمی سرٹیفیکیشن ختم ہو جائے گی،شیری رحمن

جمعرات 24 ستمبر 2020 18:07

پی ایم ڈی سی کی عمارت سیل ہے ،پاکستان کے کالجز کی اب عالمی سرٹیفیکیشن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پی ایم ڈی سی کی عمارت سیل ہے ،پاکستان کے کالجز کی اب عالمی سرٹیفیکیشن ختم ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ عمارت پی ایم ڈی سی عملے کو باہر نکال دیا گیا ہے، نیا قانون پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کی فیسوں کے تعین اور داخلہ کے معاملات میں لامحدود اختیارات دے گا۔ انہوںنے کہاکہ مرکزی داخلہ پالیسی بھی ختم کردی گئی ہے، پاکستان کے کالجز کی اب عالمی سرٹیفیکیشن ختم ہو جائے گی۔