بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے دو جنرل سٹورز کو زائد المیعاد اشیاء کی فروخت پر جرمانہ کیا گیا

جمعرات 24 ستمبر 2020 23:01

کوئٹہ۔24 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2020ء) بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی انسپیکشن ٹیم کی کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں جاری اشیاء خوردونوش کے مراکز کے معائنے کے دوران دو جنرل سٹورز کو زائد المعیاد مشروبات و مصالحہ جات سمیت مختلف کھانے پینے کی اشیاء اور ممنوعہ چائنیز نمک و گٹکا پان پراگ کی فروخت پر جرمانہ کیا گیا، دکانوں سے برآمد ہونے والی ایکسپائرڈ و ممنوعہ اشیاء قبضے میں لے لی گئیں جبکہ بی ایف اے حکام کی جانب سے متعدد کھانے پینے کے مراکز ز کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔

(جاری ہے)

قمبرانی روڈ کے علاقے میں قائم ملک شاپس، جنرل سٹورز، ہول سیلرز، ہوٹلز، بیکرز اور پھلوں و سبزیوں کی دکانوں میں فروخت ہونے والی اشیاء کے معیار اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے فوڈ اتھارٹی حکام نے پیکٹ جوسز کے ہول سیل ٹریڈرز سے مختلف جوسز کے نمونے حاصل کر کے لیباٹری ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیئے۔مزید برآں مراکز کے مالکان اور ورکرز کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیاء خوردونوش کی عوام کو فراہمی اور اس حوالے سے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے وضع کردہ اسٹینڈرڈز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

متعلقہ عنوان :