ادو یا ت کی قیمتو ں میںہونے والا اضا فہ واپس لیا جائے‘ اظہرقادری

کینسر سمیت دیگر امراض کی ادویات کی قیمتوں میں اضافے نے مریضوں کو مزید پریشان کر دیا

جمعہ 25 ستمبر 2020 14:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2020ء) آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری محمد اظہرقادری نے کہاہے کہ ادو یا ت کی قیمتو ں میںہونے والا اضا فہ واپس لیا جائے،کینسر سمیت دیگر امراض کی ادویات کی قیمتوں میں اضافے نے مریضوں کو مزید پریشان کر دیا، عمران خان حکومت نے پہلے عوام سے دو وقت کی رو ٹی چھینی اب علاج کے حق پر ڈاکہ ڈالا دیاگیا ۔

ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی کے رہنما ئو ں ایشن چوہدری قمر الزمان گل،حاجی الیاس بابر،حاجی ناظم الدین بردی،حاجی محمد اظہر سراج و د یگر سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ادویات کی قیمتوں میں اتنا اضافہ پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا جتنا موجودہ حکومت نے کیا، سا بق دور میں ساری دوائیاں سرکاری اسپتالوں سے مفت مل جاتی تھی اور علاج بھی مفت ہوتا تھا، اب تو سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ ٹیسٹ باہر سے کرا کر لائو۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ حکومت کو عوامی مسائل کی کوئی فکر نہیں اور اس نے عوام کی مشکلات کو نظر انداز کرتے ہوئے ایک بار پھر زندگی بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام د شمنی کا ثبو ت دیا۔ہم حکومت سے مطا لبہ کرتے ہیں کہ عمران خان حکومت عوام کی مشکلات کااحسا س کرے اور ادو یا ت کی قیمتو ں میں اضا فہ فوری واپس لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :