شاہد آفریدی کا پسماندہ علاقوں کے بچوں کو تعلیم یافتہ بنانے کیلئے سندھ حکومت کیساتھ ملکر کام کرنیکا عزم
سرکاری ، نجی سکولوں کی انتظامیہ حکومتی ایس او پیز پرعملدرآمد کریں ،کوتاہی پرسکولوں کو دوبارہ بند کرنا پڑ سکتا ہے: سابق کپتان
ذیشان مہتاب جمعہ 25 ستمبر 2020 15:40
(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ کل ملا کر اس الائنس کے پاس تعلیم کے سیکٹر میں کام کرنے کا 32 سالہ تجربہ ہے جس میں سے 6 سال ایس اے ایف کے اور 26 سال جی سی ٹی کے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات کی سب سے زیادہ خوشی ہے کہ کہ ایس اے ایف، جی سی ٹی کیساتھ ملکر کراچی کے پسماندہ اور غریب ترین علاقوں میں تعلیم کے فروغ کے لیے کام کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایسے پسماندہ علاقوں میں تعلیم کو فروغ دینے سے ملک کی ترقی کے لیے وافر ٹیلنٹ میسر آئے گا۔انہوں نے کہا کہ انکا الائنس صوبے میں زیادہ سے زیادہ سرکاری اسکولوں کو گود لینا چاہ رہا ہے تاکہ ان کا معیار تعلیم بلند کرسکے۔اس سلسلے میں ان کی خواہش ہے کہ فیڈرل بی ایریا، کراچی میں قائم ابراہیم علی بھائی گورنمنٹ اسکول کو بھی گود لیا جائے جہاں سے انہوں نے میٹرک پاس کیا ہے۔ اس موقع پر شاہد آفریدی نے ملک بھر میں قائم سرکاری اور نجی سکولوں کی انتظامیہ سے پر زور اپیل کی کہ حکومت کے فراہم کردہ ایس او پیز پر مکمل طور پر عمل درآمد کریں کیونکہ اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی کے نتیجے میں سکولوں کو دوبارہ بند کرنا پڑ سکتا ہے جس کا ملک کسی بھی طور متحمل نہیں ہو سکتا،انہوں نے کہا کہ حکومت کی فراہم کردہ صحت عامہ سے متعلق گائیڈ لائینز پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں سکول جانے والے ٹیچرز، بچوں، اور دوسرے سٹاف کی صحت کو خدانخواستہ ناقابل تلافی نقصان بھی پہنچ سکتا ہے۔ شاہد آفریدی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سکولوں کے لیے متعین کردہ ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد ہونا چاہیے اور ایسا نہ ہو کہ دوسرے ملکی قوانین کی طرح جس میں ٹریفک رولز بھی شامل ہیں ہم بحیثیت قوم صحت عامہ سے متعلق ان گائیڈلائنز کی بلکل بھی پرواہ نہ کریی۔ اس سلسلے میں والدین کا بھی بہت اہم کردار ہوگا۔ جی سی ٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر زاہد سعید نے جاری بیان میں سکول ایس او پیز کی اہمیت کو اجاگر کیا تاکہ سکولوں کے بچوں اور اساتذہ کی صحت کو ہر ممکن طریقے سے محفوظ بنایا جا سکے۔ اس موقع پر شاہد آفریدی اور زاہد سعید نے مخیر حضرات اور اداروں سے پرزور اپیل کی کہ سندھ میں نادار گھرانوں کے بچوں میں خواندگی کے فروغ کے لئے دونوں فلاحی اداروں کی مشترکہ رفاعی مہم کا بھرپور ساتھ دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس ایمرجنسی کی صورت حال کی وجہ سے تعلیمی میدان سے منسلک ایسی فلاحی مہمات کو معیشت کے سکڑ جانے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کا انتخاب کرنے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.