کورونا کی شدت میں کمی، وفاقی دارالحکومت کے سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سرگرمیاں معمول پر آ گئیں

جمعہ 25 ستمبر 2020 16:04

کورونا کی شدت میں کمی، وفاقی دارالحکومت کے سرکاری ہسپتالوں میں علاج ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2020ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کی شدت میں کمی کے بعد سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سرگرمیاں معمول پر آ گئی ہیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) ، پولی کلینک اور این آئی آر ایم سمیت دیگر چھوٹے ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں میں او پی ڈیز کھل جانے سے مریضوں کو علاج معالجے کی فراہمی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ اسلام آباد کے شہری اور نواحی علاوں میں نجی ہسپتالوں میں علاج معالجے کی صورت حال شروع ہو گئی ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کورونا کم ہوا ہے ابھی ختم نہیں ہوا اس لئے احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز پر عمل درآمد ہر ممکن طریقہ سے یقینی بنایا جائے۔