پی آئی اے کو سعودی عرب کیلئے مزید7 پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی

پروازیں21 پروازوں کے علاوہ ہیں، پی آئی اے جدہ، دمام، ریاض، مدینہ منورہ کیلئے پروازیں آپریٹ کررہا ہے، ترجمان پی آئی اے

جمعہ 25 ستمبر 2020 21:07

پی آئی اے کو سعودی عرب کیلئے مزید7 پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2020ء) قومی ایئرلائن پی آئی اے کو سعودی عرب کیلئے مزید 7 پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی۔ یہ پروازیں 21 پروازوں کے علاوہ ہیں، پی آئی اے جدہ، دمام، ریاض، مدینہ منورہ کیلئے پروازیں آپریٹ کررہا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئرلائن کے سی ای او ارشد ملک نے مزید پروازوں کیلئے وزیر اعظم سے استدعا کردی ہے۔

جس کے تحت سعودی عرب کیلئے مزید 7 پروزیں چلائی جائیں گی۔ یہ پروازیں گزشتہ روز ملنے والی21 پروازوں کی اجازت کے علاوہ ہیں۔ مزید پروازیں چلانے سے نشستوں کی دستیابی سب مسافروں کیلئے آسان ہوجائے گی۔ پی آئی اے جدہ، دمام، ریاض، مدینہ منورہ کیلئے پروازیں آپریٹ کررہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے کے تمام دفاتر ہفتہ اور اتوار صبح 9 تا شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے۔

(جاری ہے)

اسی طرح وزیراعظم عمران خان کی خصوصی کاوشوں سے پی ا?ئی اے کو سعودی عرب کیلئے 21 مزید پروازوں کا خصوصی اجازت نامہ ملا تھا۔ ترجمان پی ا?ئی اے کے مطابق گزشتہ رات سی ای او پی ا?ئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے وزیراعظم سے لوگوں کی پریشانی اور بے پناہ رش حل کرنے کیلئے کردار ادا کرنے کی استدعا کی تھی۔ اعلی سطحی سفارتی ذرائع استعمال کرنے کے بعد صرف پی ا?ئی اے کو خصوصی طور پر مزید پروازیں جاری کرنے کا پروانہ جاری کیا گیا ہے زیادہ تر اقامے جو 30 ستمبر کو مدت پوری کررہے ہیں کی وجہ سے پی ا?ئی اے کے دفاتر اور ایجنٹس کے پاس غیر معمولی رش ہوگیا تھا کچھ عناصر نے موقع سے فائدہ اٹھا کر کئی گنا مہنگے ٹکٹس فروخت کرنے شروع کردیے تھے جس پر سی ای او پی ا?ئی اے نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئیاصل کرائے شائع کروائے اور مزید پروازوں کی اجازت طلب کی تھی پی ا?ئی اے کی ہفتہ وار 23 پروازیں پاکستان کے مختلف شہروں کی سعودی عرب روانہ ہو رہی ہیں جن میں گنجائش 12،000 افراد کی ہے 13 مزید پروازیں سماج فاصلے کی قوانین کے ساتھ ا?پریٹ کرنے سے مزید 3500 کی گنجائش پیدا ہوئی جو طلب سے بہت کم تھی۔

وزیراعظم کی مداخلت کے ساتھ 21 مزید پروازوں کی سسٹم میں ا?نے کے بعد پی ا?ئی اے کی صلاحیت 25،500 افراد کی ہوگئی ہے۔