پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ کے بچوں کو مفت داخلے دینے کا فیصلہ

ہفتہ 26 ستمبر 2020 20:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2020ء) پنجاب یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات میں یونیورسٹی اساتذہ کے بچوں کو داخلے کے سلسلے میں داخلہ فیس سے مستثنیٰ قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے یونیورسٹی اساتذہ کے بچوں کے داخلے کے سلسلے میں صرف 500 روپے کا داخلہ فارم جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ داخلوں کی صورت میں ان سے داخلہ فیس وصول نہیں کی جائے گی۔ اس سلسلے میں یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :