جومرضی کرلیں کرپٹ ٹولے کو این آر او کسی صورت نہیں ملے گا، حاجی محمد فیاض

ہفتہ 26 ستمبر 2020 23:59

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2020ء) تحریک انصاف گلبرگ ٹائون کے صدر حاجی محمد فیاض نے کہاکہ جومرضی کرلیں کرپٹ ٹولے کو این آر او کسی صورت نہیں ملے گابلکہ لوٹ مار کی پائی پائی کا اس بار حساب دینا پڑ ے گا۔

(جاری ہے)

نوازشریف کی تقریر کے بعد بھارتی میڈیا پاک فوج کے خلاف مسلسل زہر اگل رہا ہے ،مودی اور نوازشریف کا ایجنڈاایک ہے،انہوں نے کہاکہ کرپٹ اپوزیشن کو اپنے ذاتی مفاد کی فکر پڑی ہوئی ہے ، چور ٹولے کا اتحاد اپنی چوری بچانے کیلئے ہے ، کرپٹ اپوزیشن ٹولہ جلد اپنے انجام کو پہنچے گا ۔