تحصیل سرگودہا میں سب سے زیادہ مشکوک افراد رپورٹ کئے گئے

اتوار 27 ستمبر 2020 11:50

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2020ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سہیل اصغر قاضی نے انسداد ڈینگی کے لئے اقدامات پر بتایا کہ تحصیل سرگودہا میں سب سے زیادہ مشکوک افراد رپورٹ کئے گئے ۔انہوں نے بتایا کہ ڈینگی کا واحد مریض خوشاب سے تعلیم کے حصول کیلئے مقامی نجی کالج میں آیا تھا جسے ڈینگی تشخیص ہونے کے بعد واپس اس کے ضلع بھجوادیاگیا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 548انڈور ٹیمیں نے ایک لاکھ ایک ہزار80 گھروں کو چیک کیا جبکہ 167 آوٹ ڈور ٹیموں نے 28 ہزار133 مقامات دیکھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ضلع کی 16یونین کونسلوں میں 36 مقامات سے ڈینگی لاروا ملا جن میں تین ایسی یونین کونسلیں بھی شامل ہیں جن میں گذشتہ کئی ہفتوں سے لاروا کی تلاش جاری تھی ۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ صحت او ردیگر متعلقہ محکموں کی متحرک سرگرمیوں کے باعث ضلع میں ٹیموں نے 250 انڈور مثبت سائٹ اور 332آوٹ ڈور سائٹس سے لاروا تلاش کیا جبکہ رواں سال میں6ہزار 681مشکوک مریضوں کا سی بی سی ٹیسٹ کیاگیا اور گذشتہ سال کے 29مریضوں کے مقابلے میں امسال ایک بھی ڈینگی کا مریض سامنے نہیں آیا جس کی بنیادی وجہ جابجا ڈینگی لاروا کی تلاش اورتلفی شامل ہے ۔

متعلقہ عنوان :