پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی،کروڑوں روپے مالیت کی منشیات (چرس)برآمد

اتوار 27 ستمبر 2020 14:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2020ء) پاکستان کوسٹ گارڈزنے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات (چرس)برآمد کرلی ہے۔ترجمانپاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ پسنی(بلوچستان ) سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے،جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کیے ۔

(جاری ہے)

علاقہ کمانڈرنے ایک تفصیلی منصوبہ بنایا اور3 آفیسرزسمیت26جوانوں پر مشتمل موبائل زمینی گشت پارٹیاں تشکیل دیں۔5گاڑیوںپر مشتمل ان پارٹیوںنے مشکوک علاقوں کی کڑی نگرانی شروع کی اور انتھک کوششوںکے بعد بہرام گولی (بدو ک) کے مقام پر پہاڑوں میں چھپائی گئی2,192 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کر لی گئی۔خدشہ ہے کہ یہ منشیات بیرون ملک اسمگل ہونا تھی۔ پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت تقریباً 3638.72-ملین روپے کے لگ بھگ ہے ۔ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزنے جوانوں کی اس انتھک محنت اور اعلیٰ کارکردگی کو سراہا۔واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف ِ عمل ہے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔