الخدمت فائونڈیشن کے زیر اہتمام گورنمنٹ گرلزڈگری کالج میں واٹر فلٹر چیلر کا افتتاح

اتوار 27 ستمبر 2020 14:20

سرگودھا۔27ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2020ء) الخدمت فائونڈیشن کے زیر اہتمام گورنمنٹ گرلزڈگری کالج فاروق کالونی میں واٹر فلٹر چیلر کا افتتاح کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر الخدمت فائونڈیشن میاں اظہار الحق،نائب صدر ڈاکٹر ارشد شاہد،جنرل سیکرٹری محمد سلیم ، قیم ضلع اصغر پرویز چیمہ، ملک بلال و دیگر موجود تھے۔ پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ ڈگری کالج پروفیسر منتہیٰ جاوید اور دیگر سٹاف ممبران نے الخدمت فائونڈیشن کی طرف سے 2000سے زائد طالبات اور کالج سٹاف کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی ممکن بنانے پر شکریہ ادا کیا اور الخدمت فائونڈیشن کی طرف سے لوگوں کی مدد کے لیے جاری اقدمات پر خراج ِتحسین پیش کیا ۔

متعلقہ عنوان :