وسطی امریکی ملک پاناما کورونا ویکسین پروگرام کے لیے عالمی ادارہ صحت کو آئندہ ماہ 1.9 ملین ڈالر دے گا

منگل 29 ستمبر 2020 13:10

پاناما سٹی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2020ء) وسطی امریکی ملک پاناما کی حکومت کورونا وائرس کے علاج کے لیے کوویکس ویکسین پروگرام کے لیے عالمی ادارہ صحت کو ابتدائی طور پر آئندہ ماہ 1.9 ملین ڈالر دے گی۔

(جاری ہے)

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق پانما کے نائب وزیر صحت آیویٹ بیریو نے گزشتہ روز کہا کہ فنڈز کی فراہمی کا مقصد مجموعی طور پر ویکسین کی ضروریات کو پورا کرنا ہے اور حکومت کو امید ہے کہ کورونا وائرس سے بچائو کے لیے عالمی ادارہ صحت کے کوویکس ویکسین پروگرام کے تحت تیار کردہ ویکسین کی 1.3 ملین خوراکیں فراہم ہوں گی۔