قیس قیوم ملک مسلم لیگ (ن) ضلع راولپنڈی کا سیکرٹری اطلاعات مقرر

منگل 29 ستمبر 2020 23:00

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2020ء) دیرینہ مسلم لیگی کارکن اور کوارڈینٹر حلقہ این اے 59 قیس قیوم ملک کو مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی کا سیکرٹری انفارمیشن مقرر کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق 2018 کے الیکشنز میں سینئر مسلم لیگی راہنماء انجینیئر قمر اسلام راجہ کی گرفتاری کے بعد قیس قیوم ملک نے فیصل قیوم ملک اور انجینئر قمر الاسلام راجہ کے کمسن صاحبزادے سالار اسلام راجہ کے ہمراہ حلقہ این اے 59 کی انتخابی مہم کامیابی سے چلاتے رہے ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کی تنظیمی سطح پر شاندار خدمات کو دیکھتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات میڈم عظمیٰ بخاری نے قیس قیوم ملک کو سیکرٹری انفارمیشن پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع راولپنڈی مقرر کردیا ھے۔ واضح رہے کہ انتھائی نامساعد حالات میں بھی قیس قیوم ملک نے اپنے حلقے میں پاکستان مسلم لیگ ن کے ورکرز کو جوڑنے میں اہم کردار ادا کیا۔ قبل ازیں بھی ان کی کاوشوں اور پارٹی سے وابستگی دیکھتے ھوئے انجینئر قمر اسلام راجہ نے انہیں کوآرڈینیٹر این اے 59 مقرر کیا تھا۔