-نظریات کے اختلافات کو نفرتوں اور دشمنی میں تبدیل نہیں کیا جانا چاہیے،سید مصطفیٰ کمال

ڑ* ناعاقبت اندیش عناصر نفرتوں کو فروغ دے کر پاکستان کی معاشی شہ رگ کو کشیدگی کی جانب دھکیل رہے تھے، ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت شہر کا پرامن ماحول خراب کرنے کی گھاونی سازش کی جارہی ہے،چیرمین پی ایس پی

بدھ 30 ستمبر 2020 10:44

ن*کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 ستمبر2020ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ مسلمان ایک اللّٰہ اور رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے ماننے والے ہیں۔نظریات کے اختلافات کو نفرتوں اور دشمنی میں تبدیل نہیں کیا جانا چاہیے۔ ناعاقبت اندیش عناصر نفرتوں کو فروغ دے کر پاکستان کی معاشی شہ رگ کو کشیدگی کی جانب دھکیل رہے تھے، ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت شہر کا پرامن ماحول خراب کرنے کی گھاونی سازش کی جارہی ہے۔

ہم گزشتہ 2 ماہ سے لگاتار عوام کو اس بات سے آگاہ کرتے چلے آرہے ہیں کہ سندھ میں کچھ لوگ اپنے مفادات کے حصول کی خاطر فرقہ وارانہ اور لسانی فسادات کرانا چاہتے ہیں۔ عوام ایسے عناصر پر نظر رکھے اور اس قسم کی شر انگیز کاروائیوں کی فوری خبر قانون نافذ کرنے والے اداروں تک پہنچائیں۔

(جاری ہے)

مذہبی نظریات سے قطع نظر ہر مسلمان انسانی جانوں کی قیمت اور اس ضمن میں اسلامی تعلیمات کو بخوبی سمجھتا ہے۔

اس لیے گزشتہ روز گلستان جوہر میں پیش آنے والا واقعہ ہر مسلمان کے لئے تشویشناک ہے جو بعد ازاں فرقہ وارانہ بنیادوں پر تصادم اور کشیدگی کی بنیاد بن گیا۔ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے لیکن چند ایسے ظالم لوگ بھی موجود ہیں جو مذہب کے نام پر نفرت کا درس دیتے ہیں اور نتیجتاً معصوم انسانوں کی قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہیں۔ پاک سرزمین پارٹی نے اتحاد بین المسلمین اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضائ کو قائم رکھنے اور مزید فروغ دینے کے لیے علماء کمیٹی کے تحت عرصہ دراز سے مختلف مکاتب فکر کے علماء اکرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جسے مزید تیز کریں گے نیز علماء اکرام سے اپیل ہے کہ فرقہ وارانہ فسادات کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور اپنے خطبات میں اتحاد بین المسلمین کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا درس دیں تاکہ اس سر زمین پر فتنہ وفساد برپا کرنے کی سازش کرنے والے ناکام اور ہم سب آخرت میں سرخرو ہوں۔

#