معاشی ترقی کے لیے کلچر کا جدید معاشی حالات سے ہم آہنگ ہو نا ضروری ہے، اسد عمر

جمعرات 1 اکتوبر 2020 01:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2020ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہاہے کہ معاشی ترقی کے لیے کلچر کا جدید معاشی حالات سے ہم آہنگ ہو نا ضروری ہے۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ معاشی ترقی کے لیے کلچر کا جدید معاشی حالات سے ہم آہنگ ہو نا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ترقی کی رفتار تیز کرنے کے لیے چھوٹے کاروبار کا فروغ اہمیت کا حامل ہے، مقابلے کا رجحان معیار کی بہتری میں نہائیت اہم ہے۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان کی اکانومی کو بہتر کرنے کے لیے بہت سے پلان بنتے ہیں، بزنس کا اکانومی کی بہتری میں بڑا کردار ہوتا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ سرمایہ کاری جس صورت میں بھی آئے وہ معیشت کو بہتر کرتی ہے، پاکستان میں کاروبار کے بہت سے مواقع ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ کاروبار ایسا ہونا چاہیے جس میں بزنس پارٹنرز کا فائدہ ہو، اگر ملازمین کی حالت بہتر نہیں ہوتی تو کاروبار زیادہ دیر نہیں چلتا۔

متعلقہ عنوان :