دُبئی میں مقیم پاکستانی نے باسکٹ بال ڈربلنگ کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا
33 سالہ پاکستانی عظمت خان نے Mile Dribblingمیں امریکی شہری کا ریکارڈ توڑ کر گینز بک ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کروا لیا
محمد عرفان جمعرات 1 اکتوبر 2020 09:56
(جاری ہے)
عظمت خان نے یہ عالمی ریکارڈ ہفتے کے روز دُبئی کے الورقہ تھرڈ پارک کے سائیکلنگ پاتھ پر بنایا۔
عظمت کا کہنا تھا کہ انہوں نے نیا ریکارڈ قائم کرنے کے لیے اپنی تیاری کے دوران GWR گائیڈ لائنز کو فوکس کیے رکھا۔ جبکہ ریکارڈ بنانے کے دوران انہوں نے اپنے ساتھ دو ٹائم کیپرز،گواہان اور ٹریک آفیشل بھی رکھا ہوا تھا۔ جبکہ دو سائیکل سوار ان کی باسکٹ بال ڈربلنگ کے دوران اپنے موبائل فون کے کیمروں سے ویڈیو ریکارڈ کرتے رہے۔ عظمت خان دُبئی میں ہونے والے 3 کلومیٹر سے 42کلومیٹر تک کی پروفیشنل ریس مقابلے میں بھی شرکت کرتے رہے ہیں ۔ عظمت نے اس موقع پراپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا۔ ” میں ان نئے ریکارڈز کوبنا کر لوگوں کو تحریک دینا چاہتا ہوں کہ وہ کچھ نیا کرنے کے لیے خود کو چیلنج دیں۔ دوڑ کے ساتھ ساتھ باسکٹ بال کی ڈربلنگ کرنا کوئی آسان کام نہیں تھا۔ خصوصاً موڑ کاٹتے وقت بال کو کنٹرول رکھنا خاصے مشکل مراحل تھے۔ کئی مواقع ایسے تھے جب میں باسکٹ بال پر اپنا کنٹرول تقریباً کھو بیٹھا تھا، تاہم بڑی مشکل سے اس چیلنج میں ناکامی سے بچ پانے میں کامیاب ہو گیا ہوں۔“مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کر دی گئی
-
چیمپئنز ٹرافی 2025ء: بھارتی بورڈ نے ٹیم کا دورہ پاکستان مودی سرکار کی اجازت سے مشروط کردیا
-
بابر اعظم نے زمان خان کو ٹی ٹونٹی سکواڈ سے باہر کرنے پر عجیب و غریب وضاحت دے دی
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، منگل کو واحد میچ میں کرسٹل پیلس اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی
-
تمام توجہ عالمی کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر مرکوز ہے، ٹرافی لے کر آئیں گے،بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی ذمے داریاں سنبھالنے سے قبل ہی گیری کرسٹن کو بری خبر سنا دی گئی
-
جو تکلیف دے وہ محبت نہیں ہوتی: ثانیہ مرزا کی معنی خیز انسٹا اسٹوری
-
ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال کوچ سیسار لوئیس مینوٹی چل بسے
-
رونالڈو نے مدرز ڈے پر اپنی والدہ ماریہ ڈیلورس اور پارٹنر جارجینا روڈریگز کیلئے محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا
-
ویسٹ انڈیز کیخلاف یکطرفہ نہیں ہارے، پلیئرز کے حوصلے بلند ہیں: فاطمہ ثنا
-
ذاتی نہیں سب کی مشاورت سے فیصلے ہوئے ہیں،کپتان بابراعظم
-
ہماری توجہ ورلڈکپ جیتنے پر مرکوز ، ٹرافی ہم ہی لائیں گے: بابر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.