دو سال پہلے لاپتہ ہونیوالی خاتون سمندر سے زندہ مل گئی
مچھیروں نے خاتون کو پانی سے نکالا تو انکے پہلے الفاظ تھے میں دوبارہ زندہ ہوگئی، خدا مجھے مرنے نہیں دینا چاہتا
جمعرات 1 اکتوبر 2020 12:47
(جاری ہے)
خاتون نے ادھ کھلی آنکھوں سے مچھیروں کو دیکھا اور مدد کے لیے ہاتھ بلند کیا۔
خاتون کی حالت بہت خراب تھی اور آٹھ گھنٹے تک پانی میں رہنے کی وجہ انہیں ہائپو تھرمیا نامی بیماری لاحق ہو چکی تھی۔ مچھیروں نے خاتون کو پانی سے نکالا تو ان کے پہلے الفاظ تھے کہ میں دوبارہ زندہ ہوئی ہوں، خدا مجھے مرنے نہیں دینا چاہتا۔فیس بک پر وائرل دیگر ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا کہ لوگ انہیں ہسپتال لے جانے سے پہلے پانی دے رہے اور پیدل چلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔اینجلیکا گیتن نے صحتیاب ہونے کے بعد آر این سی ریڈیو کو بتایا کہ انہوں نے کئی برس تک اپنے سابق شوہر کے ہاتھوں تشدد سہنے کے بعد 2018ئ میں گھر سے بھاگ جانے کا فیصلہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ 20 برس کی شادی شدہ زندگی تشدد سہتے ہوئے گزری۔ اس کا آغاز پہلی بیٹی کی پیدائش سے ہوا۔ وہ مجھے مارتا تھا۔ گالیاں دیتا تھا۔ دوسری بچی کے پیدائش تک بھی یہ سب چلتا رہا۔ میں اسی وقت بھاگ جانا چاہتی تھی لیکن میری بچیاں بہت چھوٹی تھیں۔پولیس کے پاس جانا بھی کسی کام نہ آیا کیونکہ وہ اسے ایک دن کے لیے حوالات میں بند کرتے اور پھر چھوڑ دیتے۔ وہ پھر گھر آ کر مجھے مارتا پیٹتا۔ ستمبر 2018 میں ان کے خاوند نے ان کے چہرے پر گہری چوٹ لگائی اور قتل کرنے کی کوشش کی اور چھ ماہ تک گلیوں میں بھٹکنے کے بعد ایک پناہ گاہ میں جگہ ملی۔ تاہم پولیس نے انہیں وہاں سے بھی نکال دیا۔انہوں نے کہا کہ میں زندہ نہیں رہنا چاہتی تھی۔ میں سب کچھ ختم کر دینا چاہتی تھی۔ میری فیملی سمیت کوئی بھی میری مدد نہیں کر رہا تھا۔ میں نے سمندر میں چھلانگ لگا دی اور اس کے بعد کچھ پتا نہیں کہ کیا ہوا۔ جس شخص نے مجھے بچایا اس نے بتایا کہ میں بے ہوش تھی۔ان کی بیٹی نے میڈیا کو بتایا کہ اب وہ اور ان کی بہن اپنی ماں کا بہت خیال رکھیں گی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.