عبداللہ شفیق،شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز بن گئے
نیشنل ٹی ٹونٹی کپ فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کے سنسنی خیز مقابلوں کا آغاز ہوچکا ہے
جمعرات 1 اکتوبر 2020 14:03
مگر ٹورنامنٹ کے پہلے روز شائقینِ کرکٹ کی توجہ کا مرکز بنا سنٹرل پنجاب کا بیس سالہ نوجوان بلے باز عبداللہ شفیق۔ سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے اس نوجوان نے اپنے ٹی ٹونٹی ڈیبیو پر سنچری داغ کر سنٹرل پنجاب کو سدرن پنجاب کے خلاف باآسانی 7 وکٹوں شکست دے دی تھی۔
وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کے ہمراہ 145 رنز کی شراکت قائم کرنے والے عبداللہ شفیق نے محض 58 گیندوں پر 102 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، اس اننگز میں انہوں نے 11 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔
(جاری ہے)
سیالکوٹ شہر کے مقامی کوچ عامر وسیم مرحوم کی کرکٹ اکیڈمی سے اپنے کرکٹ سفر کا آغاز کرنے والے دائیں ہاتھ کے بیٹسمین نے سیالکوٹ ریجن سے انڈر16 اور انڈر19 اور گریڈ ٹو کرکٹ کھیلی، نوجوان بیٹسمین کو گذشتہ سال سیکنڈالیون ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی کے بعد قائداعظم ٹرافی فرسٹ کلاس کرکٹ کے ڈیبیو میچ میں سنٹرل پنجاب کی نمائندگی کا موقع ملا تو انہوں نے وہاں بھی سنچری بناڈالی۔
اس موقع پر حریف ٹیم کے کپتان شان مسعود کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے عبداللہ شفیق کا کہنا تھا کہ ابتدائی تین گیندوں پر 2 وکٹیں گرنے کے بعد وہ میدان میں اترتے وقت کچھ دباؤ محسوس کررہے تھے مگر پھر کریز پر کچھ وقت گزارنے کے بعد ان کا اعتماد بحال ہوا۔
عبداللہ شفیق نے کہا کہ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کا پہلا دن ان کے لیے بہت یادگار رہے گا، نوجوان کرکٹر نے #کہا کہ قائداعظم ٹرافی فرسٹ کلاس میچ کے ڈیبیو میں سنچری کی خوشی اپنی جگہ مگر گزشتہ روز ٹی ٹونٹی میچ میں سنچری کا ایک خاص مقام ہے۔
عبداللہ شفیق کے والدشفیق احمد فرسٹ کلاس کرکٹر اور چچا مقامی کرکٹر رہ چکے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں گھرسے بھرپور اسپورٹ ملتی ہے مگر غلط شاٹ پر آؤٹ ہونے پرگھر کے بڑوں سے ڈانٹ ڈپٹ بھی ہوجاتی ہے۔
شان مسعود کے سوال کا جواب دیتے ہوئے عبداللہ شفیق نے بتایا کہ آسٹریلیا کے ورلڈ کلاس کرکٹر رکی پونٹنگ اور پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ان کے پسندیدہ کرکٹر ہیں اور ان کا مقصد پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنا ہے۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.