العریبیہ شوگر مل کی قرقی کاخطرہ ،انتظامیہ کسانوں کے ساڑھے 25کروڑ کے واجبات ادا کر دئیے

جمعرات 1 اکتوبر 2020 23:17

العریبیہ شوگر مل کی قرقی کاخطرہ ،انتظامیہ کسانوں کے ساڑھے 25کروڑ کے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2020ء) مسلم لیگ(ن) کے صدر محمد شہباز شریف کے صاحبزاد سلمان شہباز نے العریبیہ شوگر مل کی ممکنہ قرقی کے خطرے کے پیش نظرکسانوں کے ساڑھے 25کروڑ کے واجبات ادا کر دئیے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کین کمشنر کے مطابق شوگر ملز انتظامیہ نے جلد بازی میں آن کلیمڈ 94لاکھ روپے بھی بینک میں جمع کروا دئیے۔اسسٹنٹ جنرل مینیجر نے بذریعہ چٹھی کین کمشنر کو آگاہ کر دیا ہے ۔کین کمشنر پنجاب نے چٹھی کی وصولی کی تصدیق کردی ۔کین کمشنر زمان وٹو نے کہا کہ کسان العریبیہ کے ذمہ کوئی بقایا جات ہیں تو ڈی سی سرگودھا کے دفتر رجوع کریں۔

متعلقہ عنوان :