مہران یونیورسٹی سینڈیکیٹ میں انجینئر قاضی ریاض حسین بلا مقابلہ ممبر منتخب

منگل 6 اکتوبر 2020 23:57

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2020ء) مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کے سب سے اعلیٰ ادارے سینڈیکیٹ میں افسران کی نمائندگی کے لئے منعقدہ انتخابات میں انجینئر قاضی ریاض حسین بلامقابلہ سینڈیکیٹ کے ممبر منتخب ہو گئے، آفیسرز ایسوسی ایشن جامعہ مہران کے عہدیدار و افسران نے اس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یونیورسٹی کے اس اہم فورم پر قاضی ریاض حسین افسران کے جائز مسائل پر اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔