سپیکر کی زیر صدارت پاک افغان فرینڈ شپ گروپ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ، دوطرفہ تجارت میں حالیہ مہنیوں میں ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا

بدھ 7 اکتوبر 2020 17:34

سپیکر کی زیر صدارت پاک افغان فرینڈ شپ گروپ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ..
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2020ء) : سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت پاک۔افغان فرینڈشپ گروپ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا۔اجلاس میں دوطرفہ تجارت میں حالیہ مہنیوں میں ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اراکین پارلیمنٹ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی ارباب شہزاد، پاکستان اور افغانستان کی خصوصی ایلچی صادق خان، وزارت خارجہ، تجارت ، نیشنل فوڈ سیکیورٹی، میری ٹائم افیئر، ایف بی آر، کسٹم اور اسٹیٹ بینگ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

سپیکر نے حالیہ مہینوں میں پاک۔ افغان تجارت میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ دوطرفہ تجارتی حجم میں مزید اضافے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٴْٹھائے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ افغان باڈرز پر روانہ کی بنیاد پر 2000 ہزار کنٹینرز کی آمد درفت کے ہدف کو پورا کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ ایف بی آر حکام نے کہا کہ پاک-افغان باڈرز پر ستمبر میں کنٹینرز کی آمددرفت کی تعداد 1058تھی جو اب بڑھ کر 1870 کنٹینرز روزانہ کی بنیاد پر ہو چکی ہے، پاک افغان بارڈر پر اب گاڑیوں کی کوئی لائن موجود نہیں ہے۔

سپیکر نے ایف بی آر کو ہدایت کہ پاک۔ افغان سرحد پر کنٹینرز کے کلیرنس کے عمل کو ہفتے کے اندر اندر مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ غلام خان، انگور اڈا اور کرلاچی پر ایف آئی اے کا سٹاف کی موجودگی یقینی بنایا جائے۔ پاک افغان بارڈر پر ڈیمرجز چارجز کے معاملے کو ای سی سی میں بھیجا جائے۔کابل میں قائم پاکستان ایمبیسی میں قونصل ہال کی تعمیر کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے۔

وزارت خارجہ کے حکام نے کہا کہ اس سال دسمبر تک کابل میں پاکستان ایمبیسی میں قونصل ہال کو فعال کرنے کا کام مکمل ہو جائے گا۔ سپیکر نے ہدایت کی کہ پاک افغان بارڈر پر انگور اڈا، غلام خان میں کمرشل بینکوں کی برانچز کی تعمیر کے حوالے سے فوری اقدامات اٴْٹھائے جائیں۔پاک۔افغان بارڈر پر چینی کیرکے ہوئے کنٹینرز کی کلیرنس کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت سے کمیٹی کو اگاہ کیا جائے۔ ایف بی آر اور سٹیٹ بنک حکام نے کہا کہ نیشنل بنک اور اسٹیٹ کی مشترکہ ٹیم کل اور پرسو غلام خان اور انگور اڈے کا وزٹ کریں گے۔اگلے سال مارچ تک پاک۔افغان بارڈر پر غلام خان اور انگور اڈے پر بنکوں کی برانچ کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔