مسجد الحرام میں عمرہ اور زیارت بحال ہونے کے بعد اہم سہولت متعارف کرا دی گئی

ٰکورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جدید ترین روبوٹ سینیٹائزیشن کا کام کر رہے ہیں

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 8 اکتوبر 2020 09:25

مسجد الحرام میں عمرہ اور زیارت بحال ہونے کے بعد اہم سہولت متعارف کرا ..
ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 اکتوبر2020ء) سعودی عرب کی حکومت نے مسجد حرام میں تنگ اور بند مقامات پر جراثیم کش اسپرے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے تیار کردہ روبوٹ سسٹم متعارف کرایا ہے۔العربیہ نیوز کے مطابق حرمین شریفین کی جنرل پریزیڈینسی کے صدر ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کل منگل کو سمارٹ روبوٹ سسٹم کا افتتاح کیا۔ یہ روبوٹ ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے مسجد حرام میں بند مقامات میں جراثیم کش اسپرے کرے گا۔

انہوں نے وضاحت کی کہ حفظان صحت کے پیش نظر روبوٹ کا آغاز بیماریوں اور وبائی امراض کے پھیلاوٴ کو محدود کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ کرونا کی وبا کا پھیلاؤ محدود کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ حکومت نے زندگی کے مختلف شعبوں میں کام کی رفتار اور معیار کو بہتر بنانے کی غرض سے ویڑن 2030 کے اہداف کے حصول کے لیے روبوٹ ٹیکنالوجی سے استفادے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

حرمین شریفین اور مقدس مقامات میں جراثیم کش اسپرے کے لیے روبوٹ کا استعمال کرونا کی روک تھام کے لیے موثر ثابت ہوگا۔حرمین شریفین میں روبوٹ کا استعمال ماحولیاتی تحفظ اور حفظان صحت کو یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ کہ روبوٹ مطلوبہ وقت پر آڈیو کی شکل میں وارننگ جاری کرتا ہے۔ بیٹری پر چلنے والے اس روبوٹ میں بیٹری چارج کرنے کی صلاحیت ہے جو 5 سے 8 گھنٹے تک انسانی ہاتھوں کی مدد کے بغیر اسپرے کرسکتا ہے۔ اس میں 23 اعشاریہ 8 لیٹر اسپرے ذخیرہ کرنے اور دو لیٹر ایک گھٹنے میں اسپرے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔روبوٹ ایک وقت میں 600 مربع میٹر بند جگہ پر بیکٹیریا کو ختم کرتا ہے۔