ملک میں کاروں کی فروخت میں ستمبر2020 کے دوران 8.57 فیصد اضافہ

منگل 13 اکتوبر 2020 13:44

ملک میں کاروں کی فروخت میں ستمبر2020 کے دوران 8.57 فیصد اضافہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2020ء) : ملک میں کاروں کی فروخت میں ستمبر2020 کے دوران 8.57 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔آل پاکستان آٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق ستمبر2020 میں ملک میں 11860 یونٹس کاریں فروخت ہوئیں جو گزشتہ سال ستمبرکے مقابلہ میں 8.57 فیصد زیادہ ہے،گزشتہ سال ستمبرمیں ملک میں 10923 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں کاروں کی فروخت میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 2.7 فیصد اضافہ ہوا، جولائی سے لیکرستمبر2020 تک کی مدت میں ملک میں 31868 یونٹس کاروں کی فروخت دیکھنے میں آئی ، گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں 31017 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق ستمبر2020 میں ہونڈاسوک وسٹی کاروں کی فروخت میں 67 فیصد اضافہ جبکہ ٹویوٹاکرولا کی فروخت میں 32 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی۔

(جاری ہے)

ستمبر2020 میں ہونڈاسٹی وسوک کے 2293 یونٹس کی فروخت ہوئی، گزشتہ سال ستمبرمیں ہونڈاسٹی وسوک 1368 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔۔ستمبر2020 میں ٹویوٹا کرولا کے 1219 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی، گزشتہ سال ستمبرمیں ٹویوٹا کرولا کے 1219 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈکی گئی۔اعدادوشمارکے مطابق ستمبر2020 میں سوزوکی سویفٹ کاروں کی فروخت میں 35 فیصد اورٹویاٹایاریس کی فروخت میں 42 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا تاہم سوزوکی کلٹس کی فروخت میں 28 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی۔اعدادوشمارکے مطابق سوزوکی ویگن آر کی فروخت میں ستمبرکے دوران 70 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا، ستمبرمیں ویگن آر کے 1161 یونٹس فروخت ہوئے ، گزشتہ سال ستمبرمیں ویگن آر کے 680 یونٹس کی فروخت دیکھنے میں آئی تھی۔

متعلقہ عنوان :