پولیس کی شہر میں کاروائیاں ،موٹر سائیکل لفٹر گروہ کے پانچ کارندوں سمیت 18ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ ،منشیات ،گٹکا ماوا اور موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں

منگل 13 اکتوبر 2020 23:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2020ء) پولیس کی شہر میں کاروائیاں ،موٹر سائیکل لفٹر گروہ کے پانچ کارندوں سمیت 18ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ ،منشیات ،گٹکا ماوا اور موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔تفصیلات کے مطابق ایف بی انڈسٹریل ایریا پویس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر منشیات فروشی میں ملوث دو ملزمان فاروق عرف منا اور شکیل عرف شفقت عرف صفدر کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک کلو سے زائد مقدار میں چرس، موبائل فونز اور نقد رقم برآمدکرلی۔

پولیس کے مطابق ملزم فاروق عرف منا پہلے بھی منشیات فروشی میں گرفتار ہو چکا ہے۔پولیس نے کاروائی کے دوران ندی کنارے بلاک 22زمرد کانی کچی آبادی سے ایک مشتبہ موٹر سائیکل بھی قبضے میں لے لی۔پاک کالونی پولیس نے منشیات فروش اقبال عرف منڈیلا کو گرفتار کر کے تین کلو سے زائد چرس برآمد کرلی جبکہ چھاپے کے دوران ملزم یونس فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

سمن آباد پولیس کی کاروائی منشیات فروش عمران کو گرفتارکرلیا۔

ملزم سے منشیات برآمد کرلی گئی۔ملیر سٹی سے پولیس نے جعفر طیار سوسائٹی سے نوجوان طالبعلموں کو منشیات کی سپلائی میں ملوث ملزمان محمد آصف، شعیب علی عباسی اور سید محمد جری نقوی کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان سے منشیات کے پیکٹس، غیر قانونی اسلحہ، چوری شدہ موبائل فونز اور دیگر سامان برآمدکرلیا۔گرفتار ملزمان نے دوران انٹیروگیشن کالج کے نوجوان طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا انکشاف کیا۔

منگھو پیر انویسٹی گیشن پولیس نے مفرور ملزم عمیر عرف راجو کو گرفتار کرلیا۔تیموریہ پولیس نے منشیات فروشی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان محمد بن نفیس اور یوسف امیر کو گرفتار کر کے ٹی ٹی پستول اور چرس برآمد کرلی۔سمن آباد پولیس نے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث پانچ رکنی گروہ کا قلع قمع کرتے ہوئے ناصر،غلام رسول ،شبیر احمد ،سہیل احمد اور نثار احمد کو گرفتار کر کے گیارہ مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔نیپئر پولیس نے دو ملزمان ارباب اور واجد کو گرفتار کر کے ماوا اور گٹکا برآمد کرلیا۔لیاقت آباد پولیس نے ماوا اور گٹکا بنانے میں ملوث ملزم محمد ارسلان کو گرفتار کرلیا۔