ادارہ تحفظ ماحولیات بلوچستان کے وزیر مٹھا خان کاکڑ و دیگر کا حب میں راکھ کو ٹھکانے لگانے کے اراضی کا دورہ

ہفتہ 17 اکتوبر 2020 23:12

کو ئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) ادارہ تحفظ ماحولیات بلوچستان کے وزیر مٹھا خان کاکڑ اور سیکرٹری ماحولیات عبدالصبور کاکڑ،ڈائریکٹر جنرل محمد جہانگیر کاکڑ اور اسسٹنٹ کمشنر حب روحانہ گل کاکڑ کے ہمراہ حب میں راکھ کو ٹھکانے لگانے کے اراضی کا دورہ کیا جس کے لئے چین حب پاور جنریشن کمپنی نے درخواست کی ہے۔ سکریٹری نے مشاہدہ کیا کہ تمام مجوزہ مقامات پر چلنے والے علاقوں میں حیوانات اور جنگلی پودوں کے حوالے سے زرخیز ہے۔

(جاری ہے)

اس علاقے میں مجموعی طور پر ایکٹو نظام موجود ہے جس کو انتہائی تحفظ کی ضرورت ہے۔ اس وقت پلانٹ کی تیار کردہ فاسد مادے کو مناسب طریقے سے تلف کرنے کی ضرورت ہے۔ جب پلانٹ اپنی پوری صلاحیت کے آدھے حصے پر توانائی پیدا کرتا ہے۔ اگر پلانٹ زیادہ سے زیادہ صلاحیت تک پہنچ جائے تو فاسد مادے کی پیداوار اتنی زیادہ بڑھ جاتی ہے۔ لہذا ایک مستقل فاسد مادے کو تلف کرنے کیلئے مینجمنٹ پلانٹ پر غور کیا جائے گا جس کیلیے ماحول دوست ہونا ضروری ہے اور لازمی ہے ماحولیاتی تحفظات پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا .

متعلقہ عنوان :