
اسلامی کیلنڈر کے مطابق 12 ربیع الاول 30 اکتوبر بروز جمعہ کو ہوگی
کل پیر کو ملک بھر میں یکم ربیع الاول ہے، تمام مسلمانان عالم کو ولادت خاتم النبئین محمد مصطفیٰ ﷺ مبارک ہو۔ وفاقی وزیر فواد چودھری کا ٹویٹ
ثنااللہ ناگرہ
اتوار 18 اکتوبر 2020
21:23

(جاری ہے)
اجلاس میں ڈویژنل اور زونل کمیٹیوں نے ربیع الاول 1442 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے شہادتیں اکٹھی کیں۔ لیکن ملک بھر سے رویت کی شہادتیں موصول نہ ملنے کے بعد مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا کہ آج پاکستان میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔
اس حساب سے پاکستان میں یکم ربیع الاول پیر 19 اکتوبر کو ہوگی۔ جبکہ پاکستان میں 12ربیع الاول بروز جمعہ 30 اکتوبر کو ہوگی۔ جبکہ جشن عید میلادالنبیﷺ مذہبی جوش وخروش اور عقیدت واحترام کے ساتھ 30 اکتوبر کو منایا جائےگا۔ اسی طرح فلکیاتی علوم کی عرب یونین کے ممبر ابراہیم الجروان کے مطابق اس بار یو اے ای میں نبی کریم کی ولادت باسعادت 29 اکتوبر 2020ء بروز جمعرات ہو گی۔ جبکہ یکم ربیع الاول 18 اکتوبر 2020ء کو ہو گی۔ چونکہ عید میلاد النبی جمعرات کے دن ہو گی۔ اس لیے اس روز عام تعطیل ہو گی۔ اس سے اگلے روز بھی جمعہ کی ہفتہ وار تعطیل ہو گی۔ لوگ دو چھُٹیوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ فلکیاتی علوم کی سوسائٹی نے کہا ہے کہ فلکی حساب سے یکم ربیع الاول 18 اکتوبر2020ء کو ہو گا جو کہ اتوار کے روز ہو گی۔ سوسائٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جمعہ 29 صفر بمطابق 16 اکتوبر کو شام 5 بجکر 56 منٹ پر چاند، سورج کے ساتھ ڈوب جائے گا۔اسی رات ’اسی رات 10 بجکر 31 منٹ پر چاند اور سورج افق کی ایک ہی منزل پر ہوں گے جبکہ اگلے دن یعنی ہفتہ 17 اکتوبر کو سورج شام 5 بجکر 55 منٹ پر غروب ہوگا جبکہ ربیع الاول کے ہلال کی پیدائش ہوگی‘۔’نیا چاند شام 6 بجکر 40 منٹ پر افق پر ہوگا اور انسانی آنکھ سے دیکھا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب اور پاکستان میں دفاعی معاہدہ، بھارت کا ردعمل
-
صدرمملکت آصف علی زرداری شنگھائی سے ارومچی پہنچ گئے
-
پاکستان ارض حرمین شریفین کا دفاع کرے گا ‘ علامہ طاہراشرفی
-
برطانیہ کا رواں ہفتے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا امکان
-
لیبیا میں ساحل کے قریب کشتی الٹ گئی، 61 افراد لاپتہ
-
مساوی اجرت کی جدوجہد، کھیلوں میں خواتین اب بھی پیچھے
-
پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری اور تجارت کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں، وزیراعظم
-
سعودیہ اور پاکستان جارح کے مقابل ایک ہی صف میں، ہمیشہ اور ابد تک!
-
جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کا ہر لمحہ قیمتی، اینالینا بیئربوک
-
سن کریم کا ضروری ادویات کی فہرست میں دوبارہ شمولیت کا خیرمقدم
-
چین پہلی دفعہ نت نئی ایجادات کرنے والے سرفہرست ممالک میں شامل
-
طالبان اور عالمی برادری میں تعاون افغان عوام کی خواہش، روزا اوتنبائیوا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.