امریکا میں طیارہ گرکر تباہ ، دو افراد ہلاک

پیر 19 اکتوبر 2020 23:06

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2020ء) امریکا میں ایک چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست لوئزیانا میں ایک چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے ۔امریکی محکمہ برائے وفاقی ایوی ایشن کے مطابق پولیس یا متعلقہ اداروں نے حادثے میں ہلاک افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی اور نہ ہی کوئی تفصیلات بتائی گئی ہیں۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :