وسیم اکرم نے آٹھویں نمبر پر آکر سب سے زیادہ رنز بنا کر عالمی اعزاز اپنے نام کرنے والے دن کو اپنی زندگی کا ناقابلِ فراموش دن قراردیدیا
وسیم اکرم نے 1996 میں زمبابوے کے خلاف شیخوپورہ ٹیسٹ میں ناقابلِ شکست257 رنز بنا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا تھا،23سال تک کوئی نہ چھین سکا
منگل 20 اکتوبر 2020 15:03
(جاری ہے)
زمبابوے نے ٹیسٹ کیپ ملنے کے بعد پاکستان کا اپنا پہلا دورہ اکتوبر 1996 میں کیا تھا اور یہ میچ 17 سے 21 اکتوبر تک شیخوپورہ کے گراؤنڈ میں کھیلا گیا۔
زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 375 رنز بنا کر پوری ٹیم آوٹ ہو گئی۔ زمبابوے کے 241 رنز کے جواب میں پاکستان نے بیٹنگ شروع کی اور 553 رنز کی یادگار اننگ کھیلی جس میں وسیم اکرم نے 20 اکتوبر 1996 کو آٹھویں نمبر پر آ کر 363 گیندوں پر 257 رنز کی اننگز کھیلی اور ناقابل شکست رہے۔انہوں نے اپنی اس اننگز کے دوران 12 چھکے بھی لگائے جو کہ اپنی نوعیت کا واحد ٹیسٹ ریکارڈ بھی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے 22 چوکے بھی لگائے، اس میچ میں ان کے بعد آنے والے ثقلین مشتاق نے بھی بھر کردار نبھایا اور 79 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ اوپننگ پر آئے سعید انور 51 اور عامر سہیل صر ف 46 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے تھے اور سلیم ملک نے 52 رنز بنائے۔مذکورہ میچ میں پاکستان کے 553 رنز کے جواب میں زمبابوے نے 241 رنز بنائے اور میچ ڈرا ہو گیا۔ زمبابو ے کے پہلے دورہ پاکستان کے دوران دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلی گئی تاہم دونوں میچوں کا ہی فیصلہ نہ ہو پایا اور ڈرا ہو گئے۔وسیم اکرم کی اس شاندار اور یادگار کارکردگی کو ایک مرتبہ پھر تازہ کرتے ہوئے آئی سی سی کی جانب سے ٹویٹر پر وسیم اکرم کیلئے پیغام جاری کیا گیا ہے جس کے ذریعے نئی نسل پاکستان کی ماضی میں رہنے والی بہترین کارکردگی سے بھی آشنا ہو سکتے ہیں۔ریڈیو پاکستان کی جانب سے جاری تعریفی پیغام کو وسیم اکرم نے بھی شیئتر کیا اور اسے اپنی زندگی اور کرکٹ کیرئیر کا یادگار دن قرار دیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈنے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،محسن نقوی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.