پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام عالمی یوم شماریات منایا گیا

منگل 20 اکتوبر 2020 18:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) پنجاب یونیورسٹی کالج آف سٹیٹسٹکس اینڈ ایکچوریل سائنسز کے زیر اہتمام عالمی یوم شماریات کی مناسبت تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب کا مرکزی خیال قابل اعتماد ڈیٹا تھا۔

(جاری ہے)

تقریب میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیم مظہر، ڈین فیکلٹی آف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد شریف، صدر اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن پروفیسر ڈاکٹر ممتاز انور چوہدری، سیکرٹری جاوید سمیع، کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سہیل چاند، اساتذہ اور طلباء و طالبات نے شرکت کی۔

اس موقع پر تقریب کے مرکزی خیال کی مناسبت سے علمی و پیشہ وارانہ شعبوں سے معروف شخصیات نے بحث کی۔ کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سہیل چاند نے کہا کہ ڈیٹا اور شماریات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے جس سے مختلف شعبوں کو درپیش مسائل حل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔