بلوچستان میں پہلے اسکواش ٹورنامنٹ کا آغاز کل سے ہوگا ،محمد ارشد

مقصد یہاں کے اسکواش کے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہے، ،صدر بلوچستان اسکواش فیڈریشن

منگل 20 اکتوبر 2020 19:18

بلوچستان میں پہلے اسکواش ٹورنامنٹ کا آغاز کل سے ہوگا ،محمد ارشد
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) بلوچستان اسکواش ایسوسی ایشن کے صدر محمد ارشد نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پہلے اسکواش ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے ہوگا جس کا مقصد یہاں کے اسکواش کے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہے، ٹورنامنٹ بلوچستان اسکواش ایسوسی ایشن پاکستان اسکواش فیڈریشن کے تعاون سے منعقد کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ضیا بڑیچ، معین صدیقی، فرمان ناصر، عمیر صدیقی، کلیم اللہ کاکڑ و دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

محمد ارشد نے کہا کہ بلوچستان سیٹلائٹ اسکواش ٹورنامنٹ 21 اکتوبر سے 24 نومبر تک میر شاہنواز اسکواش کمپلیکس ایوب اسٹیڈیم میں ہوگی جس میں پاکستان اسکواش فیڈریشن کا مکمل تعاون حاصل ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد اسکواش کے کھلاڑیوں کو پروموٹ کرنا ہے اور اپنے ماضی کی طرح مستقبل کو بھی روشن کرنا ہے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمیں فنڈز کی کمی کا سامنا ہے ٹوٹل فنڈز 1ایک لاکھ 80 ہزار روپے ہیں حکومت بلوچستان سے اپیل کررہے ہیں کہ وہ بلوچستان میں اسکواش ٹورنامنٹ کا انعقاد کرائیں تاکہ یہاں کے کھلاڑیوں کو کھیل کا موقع مل سکیں۔ سیکرٹری سپورٹس ٹورنامنٹ کا افتتاح کریں گے۔