سموگ کی روزانہ مانیٹرنگ کیلئے ڈیش بورڈ قائم

بدھ 21 اکتوبر 2020 14:26

سموگ کی روزانہ مانیٹرنگ کیلئے ڈیش بورڈ قائم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) محکمہ بلدیات نے سموگ کی مانیٹرنگ کیلئے ڈیش بورڈ قائم کردیا، صوبے بھر سے روز انہ آن لائن رپورٹس وصول کی جائیں گی، 455 لوکل گورنمنٹس،ویسٹ مینجمنٹ کمپنیز او رکیٹل مارکیٹ کمپنیز اینٹی سموگ سرگرمیوں کی رپورٹس جمع کرانے کی پابند ہوں گی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل چیف سیکرٹری بلدیات کی منظوری کے بعد سپیشل سیکرٹری بابر امان بابر کی جانب سے ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق محکمہ بلدیات کے قائم کردہ ڈیش بورڈ پر آلودگی پھیلانے اور کوڑا کرکٹ جلانے والوں کے خلاف روزانہ کارروائی کی رپورٹس، سڑکوں اور گلیوں میں پانی کے چھڑکا، تجاوزات کے خلاف ایف آئی آر اور جرمانے ، سموگ کے خاتمے کے لئے آگاہی کی روزانہ رپورٹس جمع کرانی ہوں گی۔

اینٹی سموگ سرگرمیوں کی تصاویر وقت اور تاریخ کے ساتھ جمع ہوں گی، روزانہ 8 بجے مفصل رپورٹ اے سی ایس بلدیات اور سپیشل سیکرٹری بلدیات کوجمع ہو گی، ڈی جی لوکل گورنمنٹ مانیٹرنگ سرگرمیوں کی نگرانی کریں گی، لوکل گورنمنٹ کے فوکل پرسنز متعلقہ اداروں سے روابط رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :