پی ایس او کا 44 واں سالانہ اجلاس عام
پی ایس او پاکستان میں فیول کے معیار کو یورو 2 سے یورو 5 میں تبدیل کرنے پہلا الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشن قائم کرنے والی پہلی آئل مارکیٹنگ کمپنی بن گئی
بدھ 21 اکتوبر 2020 23:55
(جاری ہے)
مالی سال 2020 میں دنیا کی معاشی طاقتوں کے مابین تجارتی جنگوں کے باعث بڑے پیمانے پر عالمی معیشت بدحالی کا شکار ہوئی اور کوروناوباء نے اس صورتحال کو مزید تشویشناک بنا دیا۔
پی ایس او نے ایک پیچیدہ آپریٹنگ ماحول میں اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے ایک کمپنی کی حیثیت سے اپنی لچک اور طاقت کا مظاہرہ کیا اور قوم کو اپنی خدمات کی فراہمی میں مزید پر عزم اور مضبوط ثابت ہوا ۔ صارفین کو اہم خدمات فراہم کرنا اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی حفاظت کو یقینی بنانا کمپنی کی اولین ترجیح رہی ہے۔جب قوم وبائی مرض کا مقابلہ کر رہی تھی اس دوران، پس پردہ اور فرنٹ لائن پر موجود پی ایس او کے تمام ملازمین نے اس بات کو یقینی بنانے کے لئے انتھک محنت کی کہ ملک کی معیشت کا پہیہ چلتا رہے۔ مئی تا جون کے دوران فیول کی طلب کو پورا کرنے کے لئے کمپنی نے اضافی طور پر 555,000 میٹرک ٹن ہائی اسپیڈ ڈیزل اور 250,000میٹرک ٹن موٹر گیسولین درآمد کیا۔ جہاں زیادہ تر آئل مارکیٹنگ کمپنیز طلب کو پورا کرنے کے لئے جدوجہد کر رہی تھی ، اسی دوران پی ایس او نے ملک کی سپلائی چین کو اکیلے سنبھالا اور ملک بھر میں پیٹر ول اور ڈیزل کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا ۔سخت مشکلات کے باوجود پی ایس او نے لکویڈ فیولز میں 44.3 فیصد شیئرز کے ساتھ مارکیٹ لیڈر کے طور پر اپنی برتری کو برقرار رکھا۔پائیدار توانائی کے انقلاب کی رہنمائی کرتے ہوئے ، پی ایس او پاکستان میں فیول کے معیار کو یورو 2 سے یورو 5 میں تبدیل کرنے اور اسلام آباد میں اپنا پہلا الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشن قائم کرنے والی پاکستان کی پہلی آئل مارکیٹنگ کمپنی بن گئی۔کمپنی نے اپنے فٹ پرنٹس میں 50 نیو وژن ریٹیل آؤٹ لیٹس، 21 شاپ اسٹاپس اور 150 اے ٹی ایم شامل کیے ہیں جس کے ذریعے صارفین کو ایک ہی چھت کے نیچے مختلف پروڈکٹس اور سروسز فراہم کی جارہی ہیں۔ پاور سیکٹر، پی آئی اے اور ایس این جی پی ایل سے واجبات میں 13.1 بلین روپے کی کمی ہوئی جوکہ 30 جون 2020 تک 185.2 بلین روپے تھے۔ علاوہ ازیں، پی ایس او نے پاکستان ریفائنری لمیٹڈ میں اپنے شیئرز 52.68 فیصد سے 63.6 فیصد اضافے کے ذریعے اپنی سپلائی چین کو مزید متحرک بنا دیا۔شیئر ہولڈرز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ایس او بورڈ آف مینجمنٹ ظفر اسلام عثمانی کاکہنا تھا کہ ’’پی ایس او ملک کا سب سے قابل اعتماد فیول فراہم کرنے والا ادارہ ہے اور یہ مقام ملک بھر میں لاکھوں صارفین کی طرف سے ہمیں عطا کیا گیا ہے۔ قومی کمپنی کی حیثیت سے اپنی ذمہ داری پوری کرنے کے ساتھ ساتھ پی ایس او نے اپنے سی ایس آر ٹرسٹ کے ذریعہ صحت ، تعلیم اور کمیونٹی بلڈنگ کے شعبوں میں 180 ملین روپے کی امداد فراہم کی ۔حال ہی میں کمپنی نے اپنے انقلابی اقدامات کے ذریعے ماحولیاتی نظام میں بہتری کے سفر کا آغاز کیا ہے جو کہ پاکستان کے پائیدار مستقبل کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔‘‘شیئر ہولڈرز کی منظوری کے لئے جمع کی گئی تمام قرار دادوں کو منظور کیا گیا۔ اجلاس کے اختتام پرملازمین، اسٹیک ہولڈرز، کاروباری شراکت داروں ، بورڈ آف مینجمنٹ کے ممبران اور حکومت پاکستان خصوصا پٹرولیم ڈویژن، وزارت توانائی کی جانب سے تعاون اور رہنمائی کے لئے شکریہ ادا کیا گیا۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.