موٹروے پولیس نے خاتون کو زیورات واپس لوٹا دئیے

خاتون کے زیورات اور موبائل کی گمشدگی کی اطلاع پر موٹروے پولیس نے مطلوبہ بس تلاش کی اور خاتون کو سامان واپس لوٹایا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 22 اکتوبر 2020 11:15

موٹروے پولیس نے خاتون کو زیورات واپس لوٹا دئیے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اکتوبر2020ء) موٹروے پولیس نے خاتون کو زیورات لوٹا دئیے۔تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس کی فرض شناسی کا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں خاتون کو اس کے گشمدہ زیورات اور فون ڈھونڈ کر واپس لوٹا دیا گیا۔موٹروے پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ موٹروے پولیس کو خانیوال کے نزدیک بس میں زیورات کی گمشدگی کی اطلاع ملی تھی۔

موٹروے پولیس کی جانب سے مطلوبہ بس کو تلاش کیا گیا اور موبائل فون اور گمشدہ زیورات ڈھونڈ کر مذکورہ خاتون کے حوالے کیے گئے۔زیورات واپس ملنے پر خاتون نے موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ماضی میں موٹر وے پولیس کی جانب سے اسی نوعیت کے فرض شناسی کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں۔گذشتہ ماہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نارتھ زون کے افسران کی ایمانداری اور فرض شناسی ، دورانِ سفر گُم ہونے والے قیمتی سامان سے بھرا بیگ جس کی مالیت 46900/-روپے تھی برآمد کرکے خاتون مسافر کے حوالے کر دیا ۔

(جاری ہے)

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نارتھ زون افسران کی ایمانداری اور فرض شنا سی ، دورانِ سفر گُم ہونے والے قیمتی سامان سے بھرا ہوا بیگ جس کی مالیت مبلغ 46900/- روپے تھی برآمد کرکے خاتون مسافر کے حوالے کر دیا ۔ خاتون براستہ جی ٹی روڈ ہائی ایس وین میں جہلم سے راولپنڈی سفر کررہی تھی گوجر خان پہنچنے پر مذکورہ ہائی ایس وین کے ڈرائیور نے مسافروں کو ایک اور ہائی ایس وین میں منتقل کردیا اور سامان کی منتقلی کے دوران اس کا قیمتی سامان سے بھرا بیگ کہیں گُم ہوگیا۔

اطلاع ملنے کے بعد متعلقہ حکام فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور بیگ کی تلاش شروع کر دی ۔ دورانِ تلاشی موٹروے پولیس کے آفیسر نے مذکورہ ہائی ایس وین کے ڈرائیور سے رابطہ کر کے گُم ہو جانے والا بیگ مذکورہ ہائی ایس سے برآمد کر لیا ۔ چیک کرنے پر بیگ میں قیمتی سامان موجود تھا۔بعد ازاں موٹروے پولیس کے افسران نے ضروری قانونی کاروائی کے بعد برآمد شدہ قیمتی سامان سے بھرا بیگ خاتون مسا فر اور اس کے بھائی کے حوالے کردیا۔