اچھی پرفارمنس پر داد فنکار کا اصل سرمایہ ہے،زویہ چوہدری

اپنی فنی صلاحیتو ں سے نام کمایا فحاشی اور سفارش کے سخت خلاف ہوں،گفتگو

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات اکتوبر 11:24

اچھی پرفارمنس پر داد فنکار کا اصل سرمایہ ہے،زویہ چوہدری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،باؤ اصغر) اچھی اور جاندار پرفارمنس پر داد فنکار کا اصل سرمایہ ہے آج تک جتنا بھی کام کیا شائقین سے داد ملی ہے ان خیلا ت کا اظہار سٹیج کی معروف اداکارہ زویہ چوہدری نے ہمارے نمائندے سے گفتگو میں کیا ،انہوں نے کہا کہ اپنی فنی صلاحیتو ں سے نام کمایا فحاشی اور سفارش کے سخت خلاف ہوں،فحاشی سے عزت نہیں ملتی بلکہ بدنامی ہوتی ہے عزت و شہرت صرف فنکارانہ صلاحیتوں سے ملتی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ محنت اور لگن سے کام کیا جائے تو سفارش اور فحاشی کا سہارا نہیں لینا پڑتا۔