ٹک ٹاک ویڈیوز کا مواد بہتر اور غیرمتنازع بنانے کا مشن ، سینٹ کی ذیلی کمیٹی قائم، میاں عتیق قائمہ کمیٹی کے کنوینئر مقرر

جمعرات 22 اکتوبر 2020 13:55

ٹک ٹاک ویڈیوز کا مواد بہتر اور غیرمتنازع بنانے کا مشن ، سینٹ کی ذیلی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) ٹک ٹاک ویڈیوز کا مواد بہتر اور غیرمتنازع بنانے کا مشن ، سینیٹر میاں عتیق قائمہ کمیٹی کے کنوینئر مقرر کر دیئے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک میں ٹک ٹاکرز کلب کے قیام پر کام شروع کر دیا گیا،سینیٹ آئی ٹی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی قائم ہوگئی اور میاں عتیق کنوینر مقرر کر دیئے گئے ،ٹک ٹاک ویڈیوز کا مواد کیسا ہونا چاہیے، کلب ٹک ٹاکرز کو تربیت دے گا۔ میاں عتیق نے کہاکہ 10 لاکھ فالوورز رکھنے والے ٹک ٹاکرز رابطہ کیا ہے ،ریاستی اداروں ،مذہب سے متعلق ویڈیوز نہ بنانے کی تربیت دیں گے۔میاں عتیق نے کہاکہ کسی ریاستی ادارے یا شخصیات کیخلاف مواد والا اکاؤنٹ اب نہیں چلے گا۔

متعلقہ عنوان :