کراچی طیارہ حادثہ کی تحقیقاتی رپورٹ کیخلاف درخواست پر سماعت وکیل کے پیش نہ ہونے پر 28 اکتوبر تک ملتوی

جمعرات 22 اکتوبر 2020 13:55

کراچی طیارہ حادثہ کی تحقیقاتی رپورٹ کیخلاف درخواست پر سماعت وکیل کے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) لاہورہائیکورٹ نے کراچی طیارہ حادثہ کی تحقیقاتی رپورٹ کے خلاف درخواست پر سماعت درخواست گزار کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر 28 اکتوبر تک ملتوی کردی ۔لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شہباز رضوی نے سماعت کی۔کراچی طیارہ حادثہ میں جاں بحق پائلٹ کے بھائی نے تحقیقاتی بورڈ کی رپورٹ کو چیلنج کررکھای ہے ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اپنا رکھاہے کہ سیکرٹری سول ایوی ایشن نے غیر قانونی طور پر سپیشل انویسٹیگیشن بورڈ تشکیل دیا،تحقیقاتی بورڈ طیارہ حادثہ کی تحقیقات کرنے کا مجاز نہیں تھااس لیے طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے جاری نوٹیفکیشن سول ایوی ایشن رولز کی خلاف ورزی ہے ،سول ایوی ایشن رولز کے مطابق انکوائری آفیسرز کو طیارے سے متعلق معلومات ہونا لازمی ہے جبکہ تحقیقاتی بورڈ کو طیارے سے متعلق بنیادی تکنیکی معلومات نہیں تھیں ۔استدعا ہے کہ عدالت طیارہ حادثہ کے تحقیقاتی بورڈ کی تشکیل اور رپورٹ کالعدم قرار دے دینے کا حکم دے ۔