امریکا انتخابات ،قبل ازوقت ووٹنگ میں عوام کی بھرپور دلچسپی

شہریوں نے لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے ہونے کے بعدصدارتی انتخابات کیلئے اپنا ووٹ کاسٹ کیا،امریکی میڈیا

اتوار 25 اکتوبر 2020 15:30

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2020ء) امریکا میں صدارتی انتخابات کیلئے ارلی ووٹنگ میں عوام کی بڑی تعداد دلچسپی لے رہی ہے ، اب تک ساڑھے 5 کروڑ سے زائد امریکی قبل ازوقت اپنا حق رائے دہی استعمال کرچکے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیارپورٹس کے مطابق نیویارک میں صدارتی انتخابات کیلئے ارلی ووٹنگ کے پہلے دن شہریوں کی بڑی تعداد قطاروں میں اپنی باری کا انتظار کرتی نظر آئی ۔شہریوں نے لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے ہونے کے بعدصدارتی انتخابات کیلئے اپنا ووٹ کاسٹ کیا، یہ ہی صورتحال اوہائیو اور لاس اینجلس میں بھی دیکھی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں صدارتی انتخابات میں 1908 کے بعد سے اب تک کا سب سے زیادہ ووٹنگ ٹرن آوٹ آسکتا ہے۔