سیالکوٹ ، سیشن عدالت پسرور نے لڑکی کی آ برو ریزی کر نیوالے ملزم کو قید و جرمانہ کی سزا سنادی

اتوار 25 اکتوبر 2020 17:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2020ء) سیشن عدالت پسرور نے لڑکی کی آ برو ریزی کر نے والے ملزم کو قید و جرمانہ کی سزا سنادی۔ بتایا گیا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج جاوید اقبال رانجھا کی عدالت میں تھانہ سٹی پسرور کا لڑکی کو اغواء کر کے اس کی آ برو ریزی کرنے کا مقدمہ ملزم عاصم کے خلاف زیر سماعت تھا۔

(جاری ہے)

فاضل جج نے مقدمہ کی سماعت مکمل ہونے اور جرم ثابت ہونے کے بعد ملزم کو 25 سال قید با مشقت اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا یا۔

عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزم کو مزید چھ ماہ قید بھگتنا ہو گی۔ملزم پر الزام تھا کہ اس نے محلہ جناح گیٹ پسرور کے رہائشی محمد شوکت علی کی بیٹی کو اغوا کرنے کے بعد اس کی آ برو ریزی کی تھی۔ استغاثہ کی پیروی رانا جمیل الرحمٰن سلہریا ایڈووکیٹ نے کی۔