پ*مو ٹروے پو لیس عدالتی احکاما ت پر فوری عمل کرائی: گڈز ٹرانسپورٹرز

اتوار 25 اکتوبر 2020 18:35

fلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2020ء) آل پاکستان گڈزٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنمامحمداویس چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مو ٹروے پو لیس عدالتی احکاما ت پر فوری عمل کرائے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایکسل ویٹ لوڈلمٹ قانون کے تفصیلی فیصلہ پر عمل درآمد کیو ں نہیں ہو رہا ۔حکومت کے ادارے عدالتی احکاما ت پر عمل کرانے سے آخر گر یزاں کیو ں ہیں ۔

ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی کے رہنما ئو ں محمد اظہرقادری،حاجی الیاس بابر،حاجی ناظم الدین بردی،حاجی محمد اظہر سراج و د یگر سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ حکومت فوری طور پر ایکسل لوڈ لمٹ کے قانون کو ملک بھر میں یکساں طور پر نافذ کرے،آدھا تیتر آدھا بٹیر والی پالیسی قابل قبول نہیں،مشیر تجارت عبدالرزاق داد چند مخصوص صنعتکاروں کو ناجائز فائدہ پہنچانے کے لیے وزیر اعظم عمران خان کو گمراہ کر رہے ہیں، اوورلوڈنگ ایک ناسور ہے جو ملکی معیشت کو تباہ کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہم ریاستی اداروں اور حکومت پاکستان کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ ٹرانسپورٹرز کے ساتھ کیے گئے وعدوں کے عین مطابق ملک بھر سے اوورلوڈنگ کا خاتمہ یقینی بنائیں ورنہ ہم اپنے آئینی اور قانونی مطالبات کے حق میں دوبارہ پہیہ جام ہڑتال کی طرف جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :