پولیو مہم بھرپور انداز سے جاری ہے 424 ٹیمیں ضلع بھر میں کوریج کے لیے کام کر رہی ہیں،ڈپٹی کمشنر جہلم

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 26 اکتوبر 2020 17:27

پولیو مہم بھرپور انداز سے جاری ہے 424 ٹیمیں ضلع بھر میں کوریج کے لیے کام ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) انسداد پولیو مہم کامیابی سے جاری ہے ، ڈپٹی کمشنرراؤ پرویز اختر نے جہلم میں مختلف فکسڈ پوائنٹس،ای این آئی ڈی کی چیکنگ کی۔ اس موقع پر انہوں نے میں جی ٹی روڈ ٹال پلازہ جہلم، پولیو پوانٹ کینٹ چوک جہلم، پولیو پوانٹ جادہ کا اچانک دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہیلتھ سینٹراور ٹرانزٹ پوائنٹس کا اچانک دورہ کرتے ہوئے پولیو ٹیموں، ڈاکٹرز اور سٹاف کی حاضری چیک کی۔

وہاں موجود مریضوں سے ملاقات کی اور ادویات سمیت دیگر سہولتوں کے بارے دریافت کیا۔ انہوں نے بتایا ہے کہ پولیو مہم بھرپور انداز سے جاری ہے 424 ٹیمیں ضلع بھر میں کوریج کے لیے کام کر رہی ہیں ۔

ڈپٹی کمشنرراؤ پرویز اختر نے ٹرانز ٹ پوائنٹس کا دورہ کیا اور انسداد پو لیو ٹیموں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے جی ٹی روڈ اور نواحی علاقوں میں قائم ٹرانزٹ پوائنٹس پر جاکر خود بھی بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے ویکسئین پلائی اورنئی نسل کو خطرناک بیماری سے بچانے کیلئے انسداد پولیو ٹیموں کے کام کا جائزہ لیا۔انہوں نے انسداد پولیو ٹیموں کے رضا کاروں کو ہدایت کی کہ پانچ سال تک عمر کے ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ہر صورت پلائے جائیں۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ موبائل ٹیموں کے ارکان سے بھرپور تعاون کریں اور اپنے بچوں کو ہر بار پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضروری پلائیں۔

متعلقہ عنوان :