Live Updates

کانگریس اراکین نے ٹرمپ کی مجوزہ ڈیل کو خوفناک کہہ دیا

اتوار 14 جون 2026 21:10

کانگریس اراکین نے ٹرمپ کی مجوزہ ڈیل کو خوفناک کہہ دیا
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2026ء) امریکی ڈیموکریٹ اراکین کانگریس نے صدر ٹرمپ کی مجوزہ ڈیل کو خوفناک کہہ دیا۔امریکی ڈیموکریٹ اراکین کانگریس نیڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کی اور کہا کہ امریکی صدر کی مجوزہ ڈیل خوفناک ہے۔

(جاری ہے)

کانگریس مین سیٹھ مولٹن نے کہا کہ بنیادی طور پر یہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے سپریم لیڈر کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کی دستاویز ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی ٹیکس گزاروں کے 100ارب ڈالر خرچ ہوچکے، 14امریکی فوجی مارے جاچکے اور اب ہونے والی ڈیل سے صرف آبنائے ہرمز کھل جائے گی، جو اس احمقانہ جنگ سے پہلے ہی کھلی تھی، یہ کیسی جیت ہے۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات