ٹوبہ ٹیک سنگھ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے احکامات پر چہلم امام حسین پر سکیورٹی کے سخت انتظامات

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 26 اکتوبر 2020 17:39

ٹوبہ ٹیک سنگھ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے احکامات پر چہلم امام ..
ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) رانا عمر فاروق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے حکم پر مرکزی امام بار گاہ جھنگ روڈ علاقہ تھانہ سٹی ٹوبہ میں چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔علاقہ تھانہ سٹی ٹوبہ میں چہلم کا اہم جلوس جو کہAکیٹیگری کا ہے 8ربیع الاول مورخہ 26.10.2020کو مرکزی امام بار گاہ جھنگ روڈ ٹوبہ سے زیر قیادت اظہر حسین شاہ10بجے دن برآمد ہو کر اپنے مخصوص راستہ جھنگ روڈ،صدر بازار،لالہ چوک،حیدری چوک،ڈاکخانہ چوک سے ہوتا ہوا واپس امام بار گاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا۔

جلوس پر250 افسران و ملازمان پولیس ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔پولیس ملازمان کے ساتھ ساتھ 65 رضاکار اور150 ویلنٹیئر اشخاص بھی ڈیوٹی دیں گے۔

(جاری ہے)

دوران جلوس میٹل ڈیٹیکٹرزکے ذریعے شرکاء کی چیکنگ او رحساس مقامات پرواک تھرو گیٹ نصب کئے گئے ہیں۔ جلوس کی طرف آنے والے راستوں اور گلیوں کو بند کرنے کے لئے خاردار تاراور بیرئیرز لگا کر بند کیا گیا ہے جلوس کے روٹ پر ملازمان پولیس کی چھت ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے۔

علاوہ ازیں جلوس کی ویڈیو ریکارڈنگ اورسٹل فوٹوگرافی کی جائے گی۔ جلوس کے اطراف میں پولیس موبائلز، ایلیٹ کمانڈوز کے دستے، فالکن پولیس گشت کناں رہیں گے۔اس کے علاوہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریزرو ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے۔ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق نے حکم دیا ہے کہ پولیس حفاظتی انتظامات اور ڈیوٹی تمام شرکاء جلوس کے منتشر ہونے تک اپنے اپنے پوائنٹ پر الرٹ رہے گی۔

متعلقہ عنوان :