Live Updates

عمران خان کو گھر بھیجنے والی پی ڈی ایم کی تحریک جنوری سے پہلے خود گھر چلی جائے گی، فواد چودھری

پوزیشن کی تحریک میں کوئی دم نہیں ،اپوزیشن کی تحریک چلنے سے پہلے ہی ناکام ہورہی ہے،میڈیاسے گفتگو

پیر 26 اکتوبر 2020 18:52

عمران خان کو گھر بھیجنے والی پی ڈی ایم کی تحریک جنوری سے پہلے خود گھر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2020ء) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کو گھر بھیجنے والی پی ڈی ایم کی تحریک جنوری سے پہلے خود گھر چلی جائے گی، اپوزیشن کی تحریک میں کوئی دم نہیں ،اپوزیشن کی تحریک چلنے سے پہلے ہی ناکام ہورہی ہے۔ لاہور میں میڈیاسے گفتگو کر تے ہوئے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ کل کوئٹہ میں جلسہ ناکام ہوا ،کراچی اورگوجرانوالہ میں بھی ناکام شو ہوئے ،جلسوں میں عوام کے نہ آنے سے اپوزیشن کی صفوں میں مایوسی پیدا ہورہی ہے،مایوسی پھیلنے کیساتھ ساتھ پیپلزپارٹی ،مولانا اور مسلم لیگ سے دورہورہی ہے، ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی میں 28 لوگ شریک ہوئے جس میں نوازشریف کے بیانیے کی مذمت کی گئی ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان ،مریم نواز اور بلاو ل بھٹو عوام کے سامنے ایکسپوز ہورہے ہیں اپوزیشن کی تحریک میں کو ئی دم نہیں اپوزیشن کی تحریک چلنے سے پہلے ہی ناکام ہو رہی ہے تحریک نے وزیراعظم عمران خان کو کیا بھیجنا ہے اپوزیشن خود گھر چلی جائے گی نواز شریف کی واپسی کے بعد تحریک میں بالکل ہی جان ختم ہو جائے گی کیو نکہ اپوزیشن کا بیانیہ ان کے اپنے کارکن تسلیم نہیں کر رہے جنوری تک اپوزیشن کی تحریک کا بوریا بستر گول ہوجائے گا ۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات